ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کشمیر: ’پلوامہ، گاندربل اور ہندواڑہ میں شبانہ تصادم آرائیاں 4 جنگجو ہلاک، ایک زندہ گرفتار‘

کشمیر: ’پلوامہ، گاندربل اور ہندواڑہ میں شبانہ تصادم آرائیاں 4 جنگجو ہلاک، ایک زندہ گرفتار‘

Sat, 12 Mar 2022 11:50:02    S.O. News Service

سری نگر،12؍ مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) جنوبی  ضلع پلوامہ ، گاندربل اور ہندواڑہ میں شبانہ تصادم آرائیوں کے دوران سیکورٹی فورسز نے جیش اور لشکر طیبہ سے وابستہ 4 جنگجووں کو مار گرانے کا دعویٰ کیا جبکہ ایک کو زندہ گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جنوبی ضلع پلوامہ کے چیوا کلان علاقے میں رات بھر جاری رہنے والی جھڑپ میں 2 جنگجو مارے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ مہلوک ملی ٹینٹ جیش سے وابستہ ہے اور اُن کی تحویل سے اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔

ادھر درمیانی رات کو راجوار ہندواڑہ میں ملی ٹینٹوں کے چھپے ہونے کی ایک خاص اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے اس علاقے کو اپنے محاصرے میں لے کر اُنہیں ڈھونڈ نکالنے کے لئے تلاشی کارروائی کا آغاز کیا۔ تو اسی دوران خود کو سلامتی عملے کے گھیرے میں پا کر ملی ٹینٹوں نے اندھا دھند گولیاں برسا کر فرار ہونے کی بھر پور سعی کی۔

انہوں نے بتایا کہ حفاظتی عملے کی کارگر حکمت عملی نے اُنہیں فرار ہونے کا کوئی موقع فراہم نہیں کیا اور اس طرح سے طرفین کے مابین جھڑپ شروع ہوئی۔

اُن کے مطابق کچھ عرصہ تک جاری رہنے والی اس جھڑپ میں ایک جنگجو مارا گیا۔ دریں اثنا وسطی ضلع بڈگام کے نونر علاقے میں بھی سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین تصادم آرائی میں ایک ملی ٹینٹ ہلاک ہوا جبکہ علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے۔


Share: